3 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی سے پورے خطے میں آگ لگ جائے گي

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے اخـار زودویچہ سایٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی سے پورے خطے میں آگ لگ جائے گي جس پر قابو پانا مشکل ہوجائےگا۔ صالحی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور اگر مغربی ممالک صداقت کا ساتھ دیں تو یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعہ حل ہوسکتا ہے۔ صالحی نےکہا کہ ایران کو مغربی ممالک پر اعتماد نہیں ہےاور مغربی ممالک نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف غلط راستہ اخۃیار کررکھا ہے۔ صالحی نے شام پر اسرائیلی حملے کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملے پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں جس پر قابو پانا مشکل ہوجائےگا۔