2 فروری 2013 - 20:30

ایران کے ایٹمی پروجکٹ کے سلسلے میں بات چیت کے لیے گروپ پانچ پلس ایک نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ ۲۵ فروری معین کی۔

ابنا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کی ترجمان اشمیت نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک ۲۵ فروری کو قراقستان میں ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کرے گا۔ کتھرین کی ترجمان اشمیت ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہماہنگی کی انچارج ہیں ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے ایران مذاکرات کے لیے مذکورہ تاریخ اور جگہ کو قبول کرے گا۔