2 فروری 2013 - 20:30

آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نےنماز جمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا : ايسی امت جو ہمیشہ رہنا اور ترقی کرنا چاہتی ہے اسے اپنے درمیان اتحاد و يكجہتی كی فضا کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے ۔

ابنا:  منامہ كے علاقے "الدراز" میں واقع مسجد "امام صادق(ع)" كے خطيب آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران خيال ظاہر كيا : ملت صرف حقيقی اصلاحات اور حكومت اور عوام كے درميان عدالت پر مبنی تعلقات چاہتی ہے ۔

آيت اللہ عيسی قاسم نے مزيد كہا : بحرينی قوم حيلہ گری اور دھوكہ بازی پر مبنی گفتگو نہیں چاہتی اور نا ہی چھوٹے يا بڑے گروپ كی جانب سے مذاكرات كی آوازیں اس كے لیے كوئی اہميت ركھتی ہیں بلكہ ايسی قوم جس كو سياست سے بركنار كرديا جائے وہ ہمیشہ امتيازی سلوك اور محروميت كا سامنا كرتی ہے ۔

.......

/169