2 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران ، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع کے مابین مذاکرات کے وقت اور مقام کے تعین کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ابنا: جرمنی کے شہر میونخ میں کل شام ایران ، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونیوالی اس ملاقات میں ،ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات کا اگلا دور ،25 فروری کو قازقستان میں ہونے کی تجویز پیش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے میونخ سیکوریٹی کانفرنس کے ضمن میں کل شام جرمنی کے وزیر خارجہ "گیڈووسٹرولہ" اور اٹلی کے وزیر خارجہ "گیلیو ماریا ٹریزی" سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں فریقین کے درمیان مختلف موضوعات بالخصوص ایران کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں تبادلۂ خیال ہوا ۔ملاقات میں فریقین نے علاقائی مسائل بالخصوص شام کے موضوع کا بھی جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے حل کےلئے ایران کے 6 نکاتی منصوبے کی بھی وضاحت کی ۔
ملاقات میں اٹلی اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے مسئلے میں ایران کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر تاکید کی۔

.......

/169