2 فروری 2013 - 20:30

عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام پیش کیا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے دورۂ کوئٹہ کے موقع پرحالیہ دہشتگردانہ وارداتوں میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ولایتی نے پاکستان میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں میں مسلمانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کی جانب سے غم وافسوس کے اظہار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت (ع) کے سو سےزائد پیروکاروں کی شہادت دشمنان اسلامی کی کارستانی ہے کیونکہ کوئی بھی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کو اس طرح قتل کرنے پر راضی نہیں ہوسکتا ۔ 

.......

/169