1 فروری 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ طالبان/لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے مہدی عباس نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے 42 سالہ سید مہدی عباس زیدی ولد سید شوکت علی زیدی کوکراچی کے مصروف ترین علاقے ڈاکخانہ لیاقت آباد میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مہدی عباس شدید زخمی ہوگئے جنہیں فلفور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر بعد مہدی عباس زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہید سید مہدی عباس زیدی ولد سید شوکت علی زیدی کراچی کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی ہیں اور پرنٹنگ پریس کے کام سے وابستہ تھے۔

.......

/169