1 فروری 2013 - 20:30

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا ہے اور اس طرح باضابطہ طور پر اس ملک کے وزیر خارجہ بن گئے ہیں ۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے کل جمعہ کو ایک تقریب کے دوران حلف برداری کی۔
جان کیری امریکہ کی خارجہ پالیسی میں مشہور شخصیت ہیں اور روس اور افغانستان جیسے اہم مسائل میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ادھر ہندوستان نے امریکہ کے نئے وزیر خارجہ کو پاکستان نواز قرار دے کر پاکستان کی حمایت پر مبنی انکے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستانی تجزیہ کار ہریش پانٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی حلقے ، جان کیری کو پاکستان نواز قرار دے رہے ہیں ۔ جان کیری نے گذشتہ ہفتہ اپنے ایک خطاب کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مزید حمایت کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں ابتک پاکستان سے ضروری حمایت نہیں ہوئی ہے۔ پانٹ کا کہنا ہےکہ نئی دہلی جان کیری کے اس بیان سے شدید ناراض ہے۔

.......

/169