ابنا خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ہنگو میں مسجد کے باہر دھماکے سے ۲۴ افراد شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ۷ افراد کی حالت بہت نازک ہے انہیں پشاور ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ مرکزی پٹ بازار میں جامع مسجد کے باہرہوا۔اس وقت لوگ نمازجمعہ کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خودکش ہونے کے شواہد ملے ہیں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیگر نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ملوث ہیں جو مسجدوں اور عوامی اجتماعات میں بم دھماکے کرتے رہتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پارچنار میں بھی ایک بم دھماکہ کے نتیجہ میں دو شیعہ شہید ہو گئے تھے۔
31 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 386852
آج نماز جمعہ کے بعد پاکستان کے علاقہ ہنگو میں مسجد کے باہر ایک دھماکہ کے نتیجہ میں ۲۴ نمازیوں کے شہید اور ۳۵ کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔