ابنا: چیئرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ برادر ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے وسائل سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ و عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئیر حسین بخاری نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط معاشی اور سماجی روابط موجود ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ برادر ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کے تاریخی مراسم ہیں۔ دونوں مسلمان ملک ایک ہی امت مسلمہ کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مذہب اور ثقافت بھی رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط تر کیا جائے۔
.......
/169