30 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سخت حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد وحمایت کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے گذشتہ شب عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر ڈاکٹر ولایتی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران نے سخت حالات میں بالخصوص سیلاب اور زلزلوں کے وقت ہمیشہ پاکستانی عوام کی مدد کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بین الاقوامی دہشتگردی سے مقابلےکےلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں علاقے میںدہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئےمزید جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں علاقے کے سبھی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگرد علاقے میں محفوظ ٹھکانے نہ بنا سکیں۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں اتنی ہی فرقہ واریت نہیں ہے جس طرح میڈیا پیش کررہے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر ڈاکٹر ولایتی نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ تاریخی ، قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور ان تعلقات میں مزید توسیع کی گنجائش ہے اور ایران وپاکستان کے حکام کو اسٹریٹجیک روابط قائم کرنا چاہیئے ۔ جناب ولایتی نے ایران – پاکستان گیس معاہدے کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون چاہتے ہیں اور علاقے میں تفرقہ پیدا کرنے کےلئے دشمنوں کی سازشیں ضرور ناکام ہونگی.

.......

/169