ابنا: رشيا ٹوڈے کے مطابق انسان دوستانہ امداد کے حامل اس کارواں ميں گيارہ امن کارکن، ڈاکٹر اور صحافي شامل ہيں-
امدادي سامان ميں زيادہ تر دوائيں اور طبي آلات اور ميڈيکل کا دوسرا سامان شامل ہے-
امن کارواں ميں شامل ايک روسي صحافي نے بتايا ہے کہ روس کا يہ کارواں غزہ کے محصور لوگوں سے يکجہتي کا اظہار کرنے کي غرض سے يہاں آيا ہے-
واضح رہے کہ اسرائيل نے غزہ کا شديد ترين محاصرہ کر رکھا ہے جس کي وجہ سے اس شہر ميں صحت عامہ کے مسائل پيدا ہوگئے ہيں-
عالمي امن کارکن غزہ کے محصور لوگوں کے لئے امدادي سامان ليکر اکثر غزہ آنے کي کوشش کرتے تاہم انہيں اسرائيل کي جانب سے مسلح کاروائيوں اور ديگر رکاوٹوں کا بھي سامنا کرنا پڑتا ہے-
.....
/169