30 جنوری 2013 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد نے تيل کي دولت سے زيادہ سے زيادہ فائدہ اٹھائے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے-

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ تيل کي دولت کا کوئي نعم البدل نہيں ہے اور اس نعمت خداوندي سے بھرپور فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے- انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کيا کہ تيل کي قيمتيں اقتصادي بنيادوں پر نہيں بلکہ سياسي بنيادوں پر ہيں اور اگر قيمتيں اقتصادي ہوتيں تو يہ موجودہ قيمتوں سے کہيں زيادہ ہوتيں- صدر احمدي نژاد نے کہا کہ  ملک کي اسٹرٹيجک پاليسيوں کو تيل اور گيس کے تناظر ميں ديکھنے کي ضرورت ہے-پيٹروکيم ريسرچ انسٹي ٹيوٹ ، ملکي پيٹروکيم صنعت کے بارے ميں اسٹريٹيجي کو تبديل کرنے ميں اہم کردار ادا کرسکتا ہے-اسلامي انقلاب کي چونتيسويں سالگرہ کي دس روزہ تقريبات کے آغاز کے موقع پر صدر احمدي نژاد نے آج پيٹروکيم ريسرچ کے جامع منصوبے اور نينو کاربن کي آٹھ نئي پروڈکٹ کي رونمائي کي ہے

.......

/169