ابنا: نوام چامسکی نے پریس ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ "دہشت گردی سے میرا مطلب اس کی سرکاری تعریف ہے، وہی تعریف جس کا ذکر امریکہ اور برطانیہ کے آئين میں کیا گيا ہے،اگر اسے پر عمل کیا جائے تو امریکہ دنیا کے اہم دہشت گرد ممالک میں سے ایک ہوگا۔" انہوں نے سنہ 2003 میں امریکہ کی سربراہی میں عراق پرہونے والے حملے کے جواز پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے الزام لگایا تھا کہ عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں لیکن اس طرح کا کوئي بھی ہتیھار وہاں نہیں ملا۔قابل ذکر ہے کہ عراق پر امریکہ کے حملے کے نتیجے میں 10لاکھ سے زیادہ عراقی مارے گئے تھے۔
.......
/169