29 جنوری 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے حاکم رضا کراچی کے فاطمیہ اسپتال میں دوران علاج اپنے خالق حیقیقی سے جاملے، شہید حاکم گزشتہ کئی دنوں سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ شہید کے جسد خاکی کو نمائش چورنگی فاطمیہ غسل خانہ نزد امام بارگاہ خراسان منتقل کیا جارہا ہے۔

ابنا: واضع رہے کہ مورخہ 10 جنوری کوئٹہ کی شیعہ آبادی علمدار روڈ پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کی طرف سے بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 60 سے زائد مومنین شہید اور کئی سو زخمی ہوئے۔ جن زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی اُنھیں مقامی مومنین نے اپنی مدد آپ کے تحت بہتر علاج و معالجے کی غرض سے کراچی کے نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔مومنین سے زخمیوں کے لیے دُعائے صحت کی درخواست ہے.

.......

/169