ابنا: اسرائيل کي وزارت خارجہ کے ترجمان ييگال پالمور نے کہا کہ اس خبر سے ہم سب کو حيراني ہوئي ہے اور ہم ارجنٹينا کي حکومت سے کہيں گے وہ ايران کے ساتھ ہونےوالے اپنے اتفاق رائے کے بارے ميں پوري وضاحت کرے کيونکہ اس معاملے پر براہ راست اسرائيل پر اثر مرتب ہوگا -
واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے ارجنٹينا کے وزير خارجہ ٹيمر مين کےساتھ ملاقات ميں ايک مفاہمتي نوٹ پر دستخط کئے جس ميں انيس سو چورانوے ميں بوئينس آيريس ميں آميا نامي عمارت ميں ہونےوالے بم دھماکے کي حقيقت کا پتہ لگائے جانے پر اتفاق ہوا ہے - اس دھماکے ميں پچاسي افراد ہلاک اور تين سو ديگر زخمي ہوگئے تھے
واضح رہے کہ آميا ارجنٹينا اور اسرائيل کي مشترکہ انجمن کا دفتر ہے -
ارجنٹينا کي صدر کريسٹينا کرشنر نے ايران اور ارجنٹينا کے درميان ہونےوالے اس اتفاق رائے کا خير مقدم کيا ہے - انہوں نے کہا کہ يہ ايک تاريخي واقعہ ہے کہ آميا پر ہونے والے حملے کو انيس سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد پہلي بار ايران اور ارجنٹينا کے درميان حقائق کا پتہ لگانے کے لئے کوئي سمجھوتہ ہوا ہے -
ياد رہے کہ ارجنٹينا کي اس وقت کي حکومت نے امريکا اور اسرائيل کے شديد دباؤ ميں آکر اس حملے کي ذمہ داري ايران پر عائد کردي تھي -
اسلامي جمہوريہ ايران نے اس الزام کي سختي کے ساتھ ترديد کي تھي اور ہميشہ يہ کہتا رہا ہے کہ اس حملےميں اس کو ملوث قرار دينے کي کوشش اور دعوے بے بنياد ہيں –
.......
/169