ابنا: پاکستا ن سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر10سے12افراد نشانہ دار قتل ہورہے ہیں۔ ٹارگٹ کلرز اور انتہا پسند دہشت گرد آزاد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکمراں خاموش تماشائی بن چکے ہیں۔ 4جنوری سے اب تک ہمارے8کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے ۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ میلاد جلوس کے شرکا کو اغواء کے بعد اورنگی ٹاوٴن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ریلی نکالنے پر فائرنگ کی گئی مگر کسی ایک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
ان کا کهنا تها که پولیس سیاسی شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے اور سیاسی بنیادوں پر بھرتی پولیس افسران اپنا فریضہ انجام دینے کی بجائے سیاسی وابستگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر اورنگی ٹاوٴن بلدیہ ٹاوٴن سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈے، دہشت گردی ہمیں سرکار دو عالم کا میلاد منانے اور حق کی راہ سے کسی طور نہیں روک سکتے۔ پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل مسجد میں صحیح العقیدہ امام رکھا جائے جو مزارات اولیاء کا ماننے والا ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اصل وجوہات کی طرف نظرثانی کی جاتی تو دہشت گردی میں کمی واقع ہوتی مگر ایسا نہیں ہوا مزارات پر بم دھماکے اور خودکش حملوں میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو مزارات اولیاء کو نہیں مانتے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
29 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 386109
محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر10سے12افراد نشانہ دار قتل ہورہے ہیں / مزارات پر بم دھماکے اور خودکش حملوں میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو مزارات اولیاء کو نہیں مانتے۔