ابنا: صدرمملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تھران میں شام کے مفتئ اعظم "ڈاکٹر شیخ بدرالدین حسون" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ بعض قوتیں بھی نادانی کی بنا پر تسلط پسندوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہیں۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران، شام کے عوام کے ساتھ باہمی ہمدلی کا احساس کرتی ہے اور اگرچہ عالمی سامراج کے منصوبہ سازوں نے شام کے عوام کے لئے صورت حال نہایت ہی سخت بنادی ہے لیکن اس میں کسی قسم کا شک نہیں کہ ملت شام، عزت و آبرو کے ساتھ اس بحران سے عہدہ برآ ہوگی کیونکہ قوموں کے دشمنوں اور مستکبرین کا دور اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ آج قوموں کے دشمنوں نے آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے نعرے لگانے شروع کردیئے ہیں تاہم ان کے یہ نعرے اچھے اور خوبصورت ضرور ہیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ نعرے کس نیت سے لگائے جارہے ہیں۔

اس ملاقات میں شام کے مفتئ اعظم ڈاکٹر شیخ "بدرالدین حسون" نے بھی پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی ولادت با سعادت اور اور ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اور عشرۂ فجر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب نہ صرف ملت ایران بلکہ تمام مستضعفین عالم کا انقلاب ہے۔ انھوں نے آزاد و خود مختار قوموں منجملہ ایران اور شام کے خلاف دشمنوں کے دباؤ اور پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایمان اور صبر و استقامت ساتھ محاذ مزاحمت میں کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انھوں نے مسلمانوں کے درمیان مذہبی اختلافات پیدا کرنے کے لئے عالمی سامراج کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت اور سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری کی ضرورت پرتاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110