ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے اتھیوپیا کے دارالحکومت آدیس آبابا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ناوابستہ تحریک کے سربراہ ملک کی حیثیت سے مالی میں جاری بحران کے خاتمے کےلئے افریقی یونین سے تعاون کےلئے تیار ہے ۔ جناب علی اکبر صالحی نے جو افریقی یونین کے 20ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کےلئے اتھیوپیا کا سفر کیا ہے مالی میں تشویشناک انسانی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ مالی میں قتل وخونریزی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیئے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے مالی میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں اور اس ملک میں بیرونی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شدت پسندی اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں فوجی مداخلت،دونوں کے خلاف ہے ۔......./169
26 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 385221
وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے افریقی ملک مالی میں جاری بحران کے خاتمے کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے ۔