25 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان نے افغانستان سمیت علاقے میں قیام امن میں ایران کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے اس عمل کو مضبوط بنانے کے لیے روس اور ایران سمیت علاقے کے ملکوں کے ساتھ اسلام آباد کے تعاون پر تاکید کی ہے۔

ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان معظم علی خان نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کے امن عمل میں ایران کے اہم کردار اور اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور ایران پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ تعاون کے بغیر علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ معظم علی خان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی اعلی امن کونسل کی درخواست پر طالبان کے کچھ قیدیوں کو رہا کیا ہے اور یہ عمل بدستور جاری رہے گا۔علاقے کے سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ ایران افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اہم اور فیصلہ کن کردار کا حامل ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے مغرب کی سازشیں علاقے میں ایران کو اہمیت کو کم نہیں کر سکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110