ابنا: الرسالہ نیٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے کل جمعہ کو غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کے مقبرۃالشہداء علاقے میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 5 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ ادھر بیت حانون قصبے میں بھی صہیونی فورسز نے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا۔
دریں اثنا غزہ کی 8 روزہ جنگ میں فلسطینیوں پر بمباری کے دوران بچے ہوئے ایک بم کے پھٹنے سے تین فلسطینی زخمی ہوئے ۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق صہیونی ریاست کی جارحیت کے دوران سے باقیماندہ ایک بم غزہ کے مرکزی علاقہ الزوایدہ میں پھٹ گیا جسکے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے ۔.......
/169