25 جنوری 2013 - 20:30

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کی اہلیہ فرار ہو کر برطانیہ پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے وہاں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

ابنا: عراق القانون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی چوتھی بیوی بھاگ کر لندن چلی گئی ہیں اور انہوں نے برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔ شاہ عبداللہ کی بیوی نے جو سات جنوری کو بھاگ کر برطانیہ گئي ہیں، اپنی چار بیٹیوں کی رہائي کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ جو ان کے بقول سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قید ہیں اور سعودی حکام انہیں سعودی عرب سے ان کے پاس آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

شاہ عبداللہ کی اس بیوی نے چار جنوری دو ہزار تیرہ کو فرانس کے شہر اسٹریسبرگ کی ایک بین الاقوامی عدالت سے رجوع کر کے اپنے بچوں کو واپس لینے کے لیے سعودی عرب کے بادشاہ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب مغربی میڈیا اس خبر کو سنسر کر رہا ہے کیونکہ اس خبر سے سعودی عرب کی شاہی سلطنت کی بنیادیں ہل سکتی ہیں۔

یہ سنسر خود سعودی عرب کے بادشاہ کے حکم پر انجام پا رہا ہے تاکہ آل سعود حکومت کے دشمن اس سے غلط فائدہ نہ اٹھا سکیں اور ان پر دباؤ نہ ڈال سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی شہزادے طلال بن عبدالعزیز کی بیٹی سارہ نے بھی سعودی عرب سے بھاگ کر برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی۔.......

/169