ابنا: جناب علی لاریجانی نے قم المقدسہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر مسلمان ،اسلامی بیداری کا دوام اور اسے اسلامی ممالک میں ایک ثقافت کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس بات کی ضرورت ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کےلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے قرآن کریم کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کےلئے اصل محور قرار دیتے ہوئےکہا کہ قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس پر کسی کو بھی شکوک وشبہات نہیں ہے اور سب اسلامی فرقے اسے اپنی آسمانی کتاب مانتے ہیں۔
.......
/169