ابنا: صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور بلوچستان میں گورنر راج کے بعد سے ابتک امن و امان کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے صدر کو آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے گورنر بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگرچے صوبے میں میں امن بحال کرنے کیلئے کافی کچھ کرنا ہوگا اور اس حوالے سے دقت کرنے کی ضرورت ہے، تاہم حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ وہاں پر امن قائم ہوسکے۔ صدر آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیع دی جائے۔
.......
/169