22 جنوری 2013 - 20:30

امریکہ رواں سال کے دوران افریقی ممالک میں اپنے کئی ہزار فوجی تعینات کرے گا۔

ابنا: امریکی اخبار " ورلڈ ٹریبیون " نے لکھا ہے کہ امریکہ رواں سال کے دوران پینتیس افریقی ممالک میں اپنے 3 ہزار 5 سو فوجی تعینات کرے گا۔اس اخبار کے مطابق امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ القاعدہ اور دیگر تنظیموں اور گروہوں سے مقابلے کے لئے 35 افریقی ممالک میں اپنے فوجی تعینات کرے گا۔اخبار ورلڈ ٹریبیون کے مطابق امریکی وزارت جنگ نے افریقی علاقوں میں اپنے فوجی بھیجے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ افریقہ میں امریکی فوج کےکمانڈر کارٹر ہام نے کہا ہے کہ علاقے کے حالات پہلے سے مختلف ہیں۔کارٹر ہام نے نئے مسلح گروہوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ گروہ امریکہ کے لئے سنگین خطرہ شمار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110