22 جنوری 2013 - 20:30

نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ جن تنظیموں میں انتہاء پسند لوگ ہیں ان تنظیموں کا یہ فرض ہے کہ وہ ان کو کنٹرول کریں۔

ابنا: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر مولانا ابو عبداللہ عبدالسلام سلفی کا کہنا ہے کہ فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں کا خون بہایا جانا انتہائی تکلیف دہ ہے، تنظیموں کو انتہاء پسندوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے سو اختلاف لیکن ہمارے جو فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے بھائی ہیں ان کے نزدیک ایک عمل عبادت ہے، وہ کرتے ہیں، آپ انہیں کرنے دیں۔ آپ ان کی مخالفت کرکے اگر بے گناہ مسلمانوں کا خون بہائیں۔ مجھے اس سے اتفاق تو نہیں ہے بلکہ بہت زیادہ تکلیف بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس سلسلہ کو ختم کرنے کیلئے یہی ہو سکتا ہے کہ قوت برداشت پیدا کی جائے۔ جن تنظیموں میں انتہاء پسند لوگ ہیں ان تنظیموں کا یہ فرض ہے کہ وہ ان کو کنٹرول کریں۔ اس کیلئے ہماری یہ کوشش تھی کہ ملی یکجہتی کونسل جب فعال ہوجائے گی تو ہم اپنی اپنی جماعتوں سے کہیں گے کہ ایسی جو تنظیمیں ہیں انہیں سمجھائیں۔ کیونکہ یہ مسئلہ کو حل نہیں ہے، بلکہ اس سے نفرتیں بڑھتی جارہی ہیں اور بے گناہ مسلمانوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

.......

/169