ابنا: قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کوئٹہ میں خوجک روڈ پر سی آئی ڈی تھانے پر چھاپہ مار کر ایس پی سمیت سی آئی ڈی کے 5 افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افسران پر اغوا برائے تاوان کا الزام ہے۔ حراست میں لیے گئے افسران میں ایس پی سی آئی ڈی اور ڈی ایس پی سی آئی ڈی شامل ہیں۔ تھانے سے دالبندین سے اغوا کیا گیا ایک شخص بازیاب اور تاوان کی رقم برآمد کرلی گئی۔ یاد رہے کہ علمدار روڈ دھماکے میں بھی جو ایمبولنس دہشت گردی کے لئے استعمال کیا گیا تھا وہ بھی ایک پولیس آفیسر کی مدد سے علمدار روڈ لایاگیا تھا۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
پولیس کا ہےکام مدد آپ کی؛
کوئٹہ: سی آئی ڈی تھانے پر چھاپہ، 5 افسران اغوابرائے تاوان کے الزام میں گرفتار
21 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 383767
حالیہ دہشت گردانہ دھماکوں کے لئے استعمال کیا جانے والا ایمبولینس بھی ایک پولیس افسر کی مدد سے علمدار روڈ پہنچایا گیا تھا۔ گرفتار پولیس افسروں پر اغوا برائے تاوان کا الزام!!!