اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر ہونے والے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نےآج اس ملک کی قومی اسمبلی میں کہا کہ ایران پر پابندیوں کے باوجود گیس منصوبے پر پیشرفت کی جا رہی ہے تاہم پراجیکٹ میں فنڈنگ ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جوابات میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا کہ پاکستان کو اپنے حصے کی 781 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کیلئے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز درکار ہیں، پاکستان کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔پاکستان کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے حصے کی 781 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کیلئے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر درکار ہیں اور مالی مشکلات دور کرنے کیلئے ایران سے بات چیت جاری ہے اور ان مذاکرات میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اسے دور کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
.......
/169 ـ 110