19 جنوری 2013 - 20:30

دہشتگردی کے اس واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کا کوئی طبقہ وکیل، ڈاکٹرز، حتیٰ کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی محفوظ نہیں۔

ابنا: ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں رکن صوبائی اسمبلی سید منظر امام، ان کے محافظوں اور مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے دیگر شہداء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ملک میں امن وامان کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ آئے روز کراچی میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ صرف مذمتی بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جو حکومت پوری نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی طبقہ وکیل، ڈاکٹرز، حتی کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے دل خراش واقعات کے باوجود دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ منظر امام اور ان کے محافظوں کے قاتلوں سمیت تمام دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے۔

.......

/169