ابنا: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے واشنگٹن میں جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسے یکطرفہ اقدامات کے خلاف ہے جن کا مقصد جاپان کے حق ملکیت کو نقصان پہنچانا ہو۔ ہلیری کلنٹن نے مزید کہا: "ہم چاہتے ہیں کہ جاپان اور چین اس تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں"۔ امریکہ قبل ازیں اس تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چین یا جاپان کی حمایت کرنے سے گریز کرتا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
19 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 383172
امریکہ نے جاپان چین علاقائی تنازع کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کر دی ہے۔