18 جنوری 2013 - 20:30

صہیونی ریاست کے مستعفی وزیر خارجہ نے مقبوضہ قدس شہر میں یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: قطر کی خبر رساں ایجنسی قنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے مستعفی وزیر خارجہ لیبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل قدس شہر میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کسی بھی قیمت پر بند نہیں کرے گا۔ صہیونی ریاست کے مستعفی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھہ اسرائیل کے اختلافات کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ اختلاف کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں کیونکہ اختلافات کے باوجود اسرائیل کے مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔ لیبرمین کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو بھی حال ہی میں یہودی کالونیوں میں مقیم افراد سے اپنے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل ، فلسطینی سرزمین سے پسپائی اور مراعات دینے کے لئے تیار نہیں ہے اور وہ یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے گا ۔۔۔۔۔۔۔/110