18 جنوری 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے خضدار میں ایک شیعہ مومن شعبان بنگش ولد میرا شاہ کو شہید کردیا ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شعبان بنگش موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔

ابنا: آخری اطلاعات کے مطابق شہید شعبان بنگش ولد میرا شاہ کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔ واضع رہے کہ صوبہ بلوچستان پاکستان میں رہنے والے شیعہ مسلمانوں کےلیے انتہائی تنگ زمین سمجھی جاتی ہے۔ یہاں کالعدم سپاہ صحابہ کے عسکری ونگ لشکر جھنگوی کے ٹریننگ کیمپ موجود ہیں جہاں دہشتگردوں کو عسکری تربیت دی جاتی ہے۔ ریاستی عسکری اداروں کے علم میں ہوتے ہوئے بھی اب تک کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔

.......

/169