ابنا: کراچي ميں سوگ کے باعث نجي اسکول بازار اور پبليک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کيا گيا ہے متحدہ قومي موومنٹ نے رکن صوبائي اسمبلي منظر امام کے قتل پر تين دن سوگ کا اعلان کيا ہے –
کراچي ميں آل پرائيويٹ اسکول منيجمنٹ ايسوسي ايشن نے شہر کے سبھي اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کيا تھا جبکہ کراچي يونيورسٹي کے امتحانات بھي ملتوي کردئے گئے ہيں –
واضح رہے کہ گذشتہ روز ايم کيو ايم کے رہنما منظر امام کو ان کےتين ساتھيوں کے ساتھ گولي مارکر ہلاک کرديا گيا تھا –
.......
/169