17 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمھوریۂ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہاہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف استکباری اور صہیونی میڈ یا کی سازشیں اور منصوبے ناکام ہو گۓ ہیں. http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=382589

ابنا: سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ریڈیو ٹی وی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان موسوی مقدم نے آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے صوبائی اور تعلقات عامہ کے امور کے عہدیداروں کے اجلاس میں اسی طرح کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی آج نہ صرف استکباری اور صہیونی میڈیا کا رقیب و حریف ہے بلکہ واقعی میڈیا جنگ میں انکا مدمقابل ہے ،رمضان موسوی مقدم نے صراحت سے کہا کہ ریڈیواور  ٹی وی  کے 117 چینلوں کی 24 گھنٹوں کی نشریات سے استفادہ ، ایران کے اسلامی انقلاب کے اھداف اور کارناموں کی ترویج ، اور ایران کی قومی سلامتی اور اتحاد کے لۓ بہترین وسائل و ذرائع وجود میں لانے کا باعث بناہے ۔......./169