ابنا: ہمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں "غزہ مزاحمت کا نمونہ" کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی اورلبنان کی حزب اللہ کے محور کو مشرق وسطی کے علاقے میں اثر انداز ہونے والی عظیم طاقت قرار دیا اور کہا کہ لبنانیوں اور فلسطینیوں نے سن دو ہزار چھہ عیسوی اورسن دو ہزار آٹھہ عیسوی میں 33 اور 22 روزہ اور نومبرسن دو ہزار بارہ عیسوی کی جنگؤں میں غاصب صہیونی حکومت کو شکست فاش دیکر مغرب کو وحشت زدہ کر دیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اسی طرح غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں مظلوم ملت فلسطین کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے ماحول کو بدل کر رکھہ دیا اور مسئلہ فلسطین اہم نصب العین شمار ہوا اور غاصب صہیونی حکومت کو کینسر کا پھوڑا قراردیا کہ جسے حتمی طور پر ختم کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 382610
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنت کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس ، فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی اورلبنان کی حزب اللہ کے محور کو مشرق وسطی کے علاقے میں اثر انداز ہونے والی عظیم طاقت قرار دیا ہے۔