ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مشرقی علاقے سترہ میں گزشتہ رات لوگوں نے ایک بار پھر پرامن احتجاج مظاہرہ کیا اور آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف نعرے لگا کر اس کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کے عوام نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے جسے بحرین کی سکیورٹی فورسز سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے طاقت کے زور پر وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے۔ اس احتجاجی تحریک کے دوران اب تک سینکڑو بحرینی عوام جاں بحق زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔ آل خلیفہ کے کارندے گرفتار شدہ افراد پر وحشیانہ تشدد کر رہے ہیں جس پر کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 382586
بحرین کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کی جانب سے عوام کے پرامن مظاہروں کو طاقت کے زور پر کچلنے کے باوجود اس ملک کے عوام نے مظاہرے کر کے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خاتمے پر زور دیا ہے۔