ابنا: عراقی نیوز ایجنسی النخیل کی رپورٹ کے مطابق چھ ہزار سے زائد دہشت گرد کہ جنہوں نے شام کے مختلف ہوائی اڈوں پر حملہ کیا تھا، مارے جا چکے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ دہشت گرد امریکہ جیسے ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کے افسروں کی مدد سے شام کے ہوائی اڈوں خاص طور پر فوجی ہوائی اڈوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن شامی فوج نے ان کے حملوں کو ناکام بنا کر اب تک چھ ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس رپورٹ میں اس بات پر تاکید کی گئي ہے کہ دہشت گردوں کے سرغنوں کا یہ خیال ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر قبضہ کر کے شامی فوج کی کارروائیوں کو روک سکتے ہیں اور اس کے بعد وہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں لیکن شامی فوج نے اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ان حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 382585
شامی افواج نے اس ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر قبضے کی کوشش کرنے والے ہزاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔