ابنا: سرجانی ٹاؤن سیکٹرسیون اے میں سات محرم الحرام کے جلوس عزاء کے بانی اصغر علی شاہ ولدامیر الحسن شاہ کو کالعدم ملک دشمن ، امن دشمن ناصبی تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشتگردوں نے ان کے گھر کے نذدیک شہید کردیا۔ شہید اصغر علی کی میت کوقانونی کاروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی کالعدم جماعت کے مسّلح دہشتگردوں نے اصغر علی پر جان لیوا حملہ کیا تھا لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔واضح رہے کی گذشتہ تین دن کراچی سمیت پاکستان بھر میں جب شیعیانِ حیدر کرار(ع)لاکھوں کی تعداد میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف سراپا احتجاج تھے، ملک کے کسی کونے سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کوئی اطلاع موسول نہیں ہوئی ۔ اور عزادارانِ حسینی (ع)کے احتجاج کے ختم ہوتے ہی دوبارہ امریکی مزدور (سپاہ صحابہ)استعمار کی نمک حلالی میں مصروف عمل ہو گئے ہیں۔
.......
/169