14 جنوری 2013 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے کہا ہے کہ ہم وينيز ويلا کي انقلابي قوم اور حکومت کے ساتھ اپنے رشتے اور اتحاد کو مضبوط بنائيں گے.

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے وينز ويلا کي صورتحال کے بارے ميں بيان ديتے ہوئے اميد ظاہر کي صدر ہوگو چاويز بہت جلد صحت ياب ہوجائيں گے- انہوں نے کہا کہ ہوگو چاويز لاطيني امريکہ کے انقلابي ليڈروں ميں سے ايک ہيں اور ايران شروع سے ہي ان کا احترام کرتا ہے-ايران کي وزارت خارجہ کےترجمان نے اس اميد کا بھي اظہار کيا کہ  تہران اور کاراکاس کے درميان پائے جانے والے عزم کے نتيجے ميں دونوں ملکوں کے  عوام کے درميان تعلقات ميں پائيداري اور استحکام ميں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا.

.......

/169