14 جنوری 2013 - 20:30

سعودی عرب کی مشورتی کونسل کے سابق رکن نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ مصر اور ایران و مصر کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کی مشورتی کونسل کے سابق رکن محمد عبد اللہ آل زلفہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ مصر اور ایران و مصر کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران کواقتصادی مشکلات  اوربین الاقوامی سطح پر سیاسی تنہائی کا شکار ہے جو ایران اور مصر کے روابط میں مشکل کا باعث ہیں۔سعودی مشورتی کونسل کے سابق رکن نے کہا کہ اگر مصر ایران کے فوجی اور سکیورٹی تجربات  سے فائدہ اٹھائے گا تو یہ مصر کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کا حالیہ مصر کا دورہ بڑاکامیاب رہا تھا جس میں انھوں نے مصر کےصدر مرسی، وزیر خارجہ عمرو کامل، جامعہ الازہر کے شیخ ، عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی ، اخضر ابراہیمی اور قبطی قبیلہ کے رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
.....

/169