14 جنوری 2013 - 20:30

تحریک منہاج القرآن اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان لانگ مارچ کے شرکاء کی اسلام آباد آمد پر ضابطہ اخلاق پر اتفاق طے پا گیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق تحریک منہاج القرآن اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان  طے پانے والے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لانگ مارچ کے شرکاء غیر مسلح ہوں گے اور  وہ مختص مقام کے سوا کسی دوسری جگہ نہیں جائیں گے، ریاست کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگایا جائے گا۔ لانگ مارچ کے شرکاء کی اسلام آباد آمد پر تمام گاڑیاں مختص کیے گئے مقام پر پارک کی جائیں گی۔مارچ میں شریک کوئی شخص اسٹیج کے پیچھے ، ریڈ زون یا ہائی سیکورٹی زون میں نہیں جائے گا۔ مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کیلئے سیکیورٹی کمیٹی قائم کی جائے گی ۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کاایک ہی راستہ ہوگاتاہم اہم شخصیات کے داخلی اورخارجی راستے الگ ہوں گے۔ جلسہ گاہ کو تمام اطراف سے قناتیں لگا کر بند کیا جائے گا۔ کوڈآف کنڈکٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں ریاست کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگے گا۔ ایسی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی جس سے کسی فرقہ کی دل آزاری ہو۔ اِس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ طاہر القادری مارچ کے دوران بلٹ پروف گاڑی کے اندر رہیں گے۔ اسٹیج پر ڈاکٹر طاہر القادری کو بلٹ پروف شیشے کے پیچھے رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110