13 جنوری 2013 - 20:30

ترکی کے عوام نے اس ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کی جانب سے اسلامی مقدسات کی توہین کیئے جانے کے خلاف مظاہرے کیئے ہیں ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرے ترکی کے صوبے ادانا میں کیئے گیئے جہاں اینجرلیک ہوائی اڈے میں امریکی فوجی موجود ہیں ۔ احتجاجی مظاہرین ان امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے جو اسلامی مقدس شعائر کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ نئے عیسوی سال کے آغاز کی رات ترکی میں تعینات امریکی فوجیوں نے ایک مسجد پر حملہ کر کے قرآن پاک کے کئی نسخوں کو نذرآتش کردیا تھا اس واقعہ کے بعد ترکی کے اٹارنی جنرل نے اس کے بارے میں تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا تھا ۔

.......

/169