ابنا: جناب رامین مہمانپرست نے العالم ٹی وی سے گفتگو میں عراق میں رونما ہونیوالے حالیہ واقعات کے بارے میں کہا کہ عراق میں آج کل جو واقعات رونما ہورہے ہیں شام میں رونما ہونیوالے واقعات سے مشابہت رکھتے ہیں اور یہ صرف صہیونی حکومت اور اسکے حامیوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں عوامی حکومت برسر اقتدار ہے لہذا سب کو عراقی عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیئے اور اجازت دی جائے کہ عراق میں تشکیل ہونیوالی جمہوری حکومت اپنا راستہ جاری رکھ سکے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اور مداخلت بھی نہیں کرےگا کہا کہ کسی بھی ملک کو عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے ۔ انہوں زوردے کر کہا کہ تہران علاقے کے سبھی ممالک بالخصوص عراق کو اپنے مشکلات کے خاتمے کےلئے تعاون دینے کےلئے تیار ہے اور تعاون کی پیشکش دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔العالم ٹی وی سے گفتگو میں جناب رامین مہمانپرست نے ایران کے وزیر خارجہ کے دورۂ مصر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مصر خطے کے دو اہم ممالک ہیں اور انکے درمیان تعاون سے خطے کے بہت سے مسائل ومشکلات حل ہوسکتے ہیں۔
.......
/169