12 جنوری 2013 - 20:30

لاکھوں افراد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم وفات پر شہر قطیف میں ریلی نکالی جس میں سیاسی اسیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الشرقیہ کے عوام کی یہ ریلی بیک وقت قطیف اور العوامیہ میں نعرہ "لبیک یا رسول اللہ (ص)" کے تحت برآمد کی گئی۔اس ریلی کے توسط سے پہلی بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ و  آلہ و سلم اور ریحانۃالرسول امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں سوگواری اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا نیز شرکا‏ئے ریلی نے "فراموش شدہ اسیروں" نیز تمام سیاسی اسیروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس وسیع و عریض ریلی میں شرکت کرنے والوں نے اسیروں اور فراموش شدہ قیدیوں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور نعرے لگارہے تھے۔یہ ریلی جمعہ کی شام کو مسجد الزہراء (سلام اللہ علیہا) پر اختتام پذیر ہوئی جہاں قطیف کے شہداء کی یاد منائی گئی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110