ابنا: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے پیغمبر خدا (ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبی (ع)کی شہادت کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس پر وحشیانہ حملہ کرکے کئی زائرین کو زخمی اور متعدد کوگرفتار کرلیا ہے۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو بحرین میں آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں بحرینی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت سے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچل رہی ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی بحرینی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی وسیع پامالی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بحرینی حکومت کے حملوں میں اب تک درجنوں شیعہ مسلمان شہید جبکہ ہزاروں قید کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110