اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مطابق کالعدم صہیونیت نواز دہشت گرد ٹولوں کے مسلح درندوں نے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید ریاض حسین ولد مرحوم بریگیڈیئر سید شبیر حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیدریاض حسین جو 2009 میں دہشت گردوں کے خودکش حملے سے بال بال بچے تھے، ڈبگری گارڈن میں اپنے کلینک کی طرف جارہے تھے کہ اسی اثناء میں دو فرقہ پرست اور وطن دشمن درندوں نے ـ جو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ان کا تعاقب کررہے تھے ـ انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر صاحب شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی شدت کی وجہ سے جام شہادت نوش کرگئے۔شہید ڈاکٹر سید ریاض حسین مرحوم بریگیڈیئیر سید شبیر حسین ریٹائرڈ ايئروائس مارشل سیدقیصر حسین اور ریٹائرڈ کرنل سیدسجاد حسین کے بھائی تھے جو ملت تشیعُ کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے انتہائی سرگرم شخصیت مانے جاتے تھے۔ واضح رہے کہ شہید کا تعلق حکمراں جماعت پیپلز پارٹی سے تھا۔ انھیں ایک دفعہ سدہ شہر میں فائرنگ کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور ایک دفعہ فروری 2008 میں پاراچنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں ان کے دفتر کے قریب ہونے والے انتخابی جلسے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 40 افراد شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے۔ شہیدوں میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ وہ اس وقت حلقہ این اے 37 کرم ایجنسی سے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے۔........./110
9 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 380341
اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں کالعدم اسرائیل نواز دہشت گردٹولوں کے مسلح درندوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ رہنما ڈاکٹر سید ریاض حسین شہید ہوگئے ہیں؛ شہید کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے تھا اور ان کے والد اور کئی بھائی اعلی فوجی افسر تھے۔