9 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان کے شورش زدہ شہر کراچی میں پولیس نے کالعدم دھشتگرد تنظیم تحریک طالبان کے 5 دھشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔

ابنا: کراچی سے رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی اور اتحاد ٹاوٴن سے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان پولیو ورکرز کے قتل اور عائشہ منزل بم دھماکے میں ملوث ہیں اور ملزمان سے پریشر ککر میں نصب کئی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان طوری بنگش چوکی، اجمیر نگری تھانے پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

.......

/169