ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے سید رضا نقوی نامی شیعہ مومن کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 8 یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے پاس نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والے 38 سالہ سید رضا تقی ولد ذولقرنین تقی کے جسد خاکی کو المصطفی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید سید رضا تقی بطور ملازمت الائیڈ بینک کے ملازم تھے۔
واضع رہے کہ دہشتگردوں نے کوئٹہ شہر میں ایک ٹیکسی میں سوار مومنین کواندھا دھند فائرنگ کر کے بربریت کا نشانہ بنایا تھا اس واقعے کے نتیجے میں عباس علی ولد غلام علی نامی مومن شہید اور 3 مومنین زخمی ہوگئے تھے۔ پورے ملک میں سعودی ایماء پر کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے مگر حکومت پاکستان اور با اثر سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں۔
.....
/169