ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے شام کے صدر بشار اسد کی تجاویز کو شام کا بحران حل کرنے کے سلسلے میں جامع اور کلیدی تجاویز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کے صدر کی تجاویز کی مکمل حمایت کرتا ہے اور علاقائی ممالک کو نئے فتنوں کی روک تھام کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے صدر کی تقریر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شام میں ثبات ہے لیکن شام کے ثبات کو چند ممالک امریکہ و اسرائيل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے تباہ کرنا چاہتے ہیں ، ایرانی ترجمان نے کہا کہ شامی عوام کی مشکلات حل کرنےکے لئے تمام ممالک کو کوشش کرنی چاہیے اور شامی عوام اور حکومت کی مدد کرنی چاہیے اور شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ رامین مہمانپرست نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ امریکہ اور اسرائيل شام میں بحران پیدا کررہے ہیں تو اس صورت حال میں علاقائی ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے ، ترجمان نے کہا کہ ایک عرب ملک کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کا حصہ بننا عرب ممالک کے لئے ذلت و رسوائی کا باعث ہے انھوں نے کہا کہ شام کا معاملہ امریکہ و اسرائیل اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک کی امنگوں کے مطابق نہیں بلکہ شامی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔
.......
/169