7 جنوری 2013 - 20:30

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستانی سرزمین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ملک کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان پر حملہ کیا ہے ۔

ابنا: امریکی فوج کے جاسوس طیاروں نے کل رات شمالی وزیرستان میں میرعلی کے مختلف علاقوں پر ایک ہی گھنٹے میں دو الگ الگ حملے کئے جن میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ میرعلی کے حیدر خیل علاقے میں کیا گیا جہاں ایک گھر پر 8 میزائل داغے گئے جس میں 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ دوسرا حملہ بھی خسو خیل کے گاوں میں ایک مکان پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی حکومت کی جانب سے  پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے جاری ہیں جن میں اکثر عام قبائلی افراد مارے جاتے ہیں ۔ پاکستان کے دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج امریکی ڈرون کو گرا سکتی ہے لیکن اسکے لئے حکومت پاکستان اور پارلیمنٹ کی اجازت درکار ہے ۔

.......

/169