ابنا: یمن کی وزارت دفاع کے سرکاری اخبار ”26 ستمبر“ نے اطلاع دی ہے کہ اس 24 سالہ نوجوان کو تعز سے گرفتار کیا گیاہے۔پیشے کے لحاظ سے وہ کمپیوٹر انجینئر ہے۔ملزم کو تعز سے گرفتاری کے بعد جنوبی شہر عدن منتقل کر دیا گیا تھا جہاں فوجداری پراسیکیوٹر نے تفتیش کے بعد اس کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔اخبار کے مطابق ملزم متعدد عرب ممالک کے دورے کرچکا ہے اور وہ اسرائیل بھی آتا جاتا رہا تھا۔ ایک سیکیورٹی عہدے دار نے بتایا ہے کہ ملزم سے اسرائیل کا شناختی کارڈ برآمدہو ا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
6 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 379261
یمن کے حکام نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک کمپیوٹر انجینئر کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے اسرائیلی اور یمنی شناختی کارڈ برآمدہوئے۔